ہانگ کانگ اور چینی اسٹاکس میں دن کا تیزی جبکہ Nikkei225 میں منفی رجحان پر اختتام ۔
آج ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام مجموعی طور پر مثبت رجحان پر ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ Chinese stocks چینی صنعتوں کی بحالی اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں تیزی ہے۔ Shinghai Composite دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار کے نفسیاتی ہدف کو عبور کرتے ہوئے 3003 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ Hangseng میں دن کا اختتام 371 پوائنٹس اوپر 15827 پر ہوا ہے آج انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 15389 پر ہوا۔ بلند ترین لیول 15867 جبکہ کم ترین لیول 15276 رہا۔ آج ہانگ کانگ میں شدید طوفان کے باعث دو گھنٹوں تک ٹریڈ تعطل کا شکار رہی۔ آج جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی مداخلت (Open Market Interference ) کی خبروں کے بعد جاپانی ین (JPY ) اور اسکی حاصلات (Gains ) میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا کی طرف سے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کے بعد بھی زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے۔ Nikkei225 دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد انڈیکس 15 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 27663 پر بند ہوا۔ Urdu Markets
اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس ( STI ) 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3141 پر بند ہوا ہے۔ Kospi میں دن بھر تیزی کے بعد کاروباری سرگرمیاں 1 پوائنٹ کے اضافے کے بعد 2336 پر اختتام پزیر ہوئیں۔ جبکہ چین کے Shenzhen stock Index میں انتہائی مثبت رجحان رہا۔ دن کے اختتام پت SZI کا اختتام 143 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10877 پر ہوا۔ انڈیکس نے 10704 سے کاروبار کا آغاز کیا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 10951 جبکہ کم ترین لیول 10687 رہا۔
آج ایشیاء کے بینچ مارک CNBC100 کا اختتام 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6965 پر ہوا ہے۔ آج FTSE International کے اس ایشیائی Version کی بلند ترین سطح 6967 اور کم ترین لیول 6891 رہا۔ Bursa Malaysia میں کاروبار 5 پوائنٹس اوپر 1451 پر بند ہوئی۔ تائیوان کے T-Sec50 میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دن کا اختتام 62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13100 پر ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔