پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کے اختتام پر تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ عالمی بینک (World Bank ) کی طرف سے امدادی رقم کے اجراء اور چینی حکومت کہ طرف سے قرضوں کی ری-شیڈولنگ کی خبروں کے بعد آج مسلسل دوسرے دن مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ آج KSE100 دن کے اختتام پر 135 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41944 کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42004 پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اس کے بعد یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس اس بینچ مارک سے نیچے آ گیا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 41722 رہی

آج KSE30 میں دن کا اختتام 62 پوائنٹس اوپر 15349 پر ہوا۔ انڈیکس کہ بلند ترین سطح 15387 اور کم ترین لیول15257 رہا ہے۔ آج شیئر بازار میں 23 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جب کی مجموعی مالیت 6 ارب 24 کروڑ روپے سے رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button