ایشیاء پیسیفک فاریکس: امریکی ڈالر میں گراوٹ، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں اضافہ
آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions ) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے اور 0.433 فیصد کمی کے ساتھ 147.2600 پر آ گیا ہے۔ موجودہ سیشنز کے دوران جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی آج گراوٹ کا شکار ہے اور 0.338 فیصد کم ہو کر 144.7100 پر منفی رجحان کا شکار ہے۔ جبکہ جاپانی ین آسٹریلین ڈالر کے ساتھ ٹریڈ میں بھی مضبوط نظر آ رہا ہے۔اور اس مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) اسوقت 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 93.75 پر آ گیا ہے یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آسٹریلین ڈالر کے لئے جاپانی ین کے مقابلے میں 94 کی سطح کو انتہائی اہم شمار کیا جاتا ہے۔
آسٹریلین ڈالر آج دیگر کرنسیز کے مقابلے میں خاصا مستحکم نظر آ رہا ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں (AUD/USD ) 0.32 فیصد اوپر 0.6370 پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر آج 0.13 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8720 پر آ گیا ہے۔
نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) آج 0.05 فیصد اوپر 1.0910 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج دیگر کرنسیز کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD ) آج 0.26 فیصد تیزی کے ساتھ 0.5840 کہ سطح پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔