یورو زون کی بیروزگاری کی رپورٹ (unemployment report ) جاری کر دی گئی ۔

یورو زون (Euro Zone ) کی ستمبر 2022ء کی بیروزگاری کی رپورٹ (Unemployment report ) جاری کی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران یورپ میں بیروزگاری کی شرح 6.6 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کی گئی پیشگوئی میں بھی 6.6 فیصد ہی کی گئی تھی۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ توقعات کے مطابق رہی ہے

اگر اس کا تقابلہ اگست 2022ء کے اعداد و شمار سے کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں بیروزگاری کی شرح 6.7 فیصد رہی تھی لہذا اس اعتبار سے یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے۔

یہ رپورٹ خطے میں یوکرائن جنگ اور کساد بازاری (Recession ) کے بڑے خطرے کے باوجود یورپی لیبر مارکیٹ کی مجموعی طور پر مستحکم صورتحال کو ظاہر کر رہی ہے ۔ معاشی ماہرین کے مطابق جاری کیا جانیوالا ڈیٹا مثبت ہے اور اسکے اثرات یورو (EUR) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button