پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا منفی آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور بالخصوص سابق وزیراعظم عمران خان پر یونیوالے قاتلانہ حملے کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے والیوم (Capitalization ) اور حصص کے والیوم (Shares Volume ) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اسکی دوسری بڑی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں مندی کی لہر ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی طور پر بھی 42 یزار کی نفسیاتی حد (Resistance) عبور کرنے کے بعد انڈیکس سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔

آج KSE100 میں 103 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد توڑ کر 41986 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42090 اور کم ترین لیول 41720 رہا ہے جبکہ اسوقت 100 سے زیادہ پوائنٹس کی بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں ہنڈرڈ انڈیکس سے زیادہ گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جو کہ 119 پوائنٹس کم ہو کر 15274 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 15394 اور کم ترین لیول 15167 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button