آج KSE100 میں گراوٹ کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ
آج KSE100 انڈیکس میں کاروباری دن کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور بالخصوص سابق وزیراعظم عمران خان پر یونیوالے قاتلانہ حملے کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے والیوم (Capitalization ) اور حصص کے والیوم (Shares Volume ) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ابتدائی طور پر اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس کا شدید ردعمل بھی دیکھا جا رہا ہے اس واقعے کے اثرات آنے والے دنوں میں بھی انڈیکس پر مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار اپنی پوزیشنز کو فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ نئی خریداری (Buying ) بھی نظر نہیں آ رہی۔اسکی دوسری بڑی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں مندی کی لہر ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی طور پر بھی 42 یزار کی نفسیاتی حد (Resistance) عبور کرنے کے بعد انڈیکس سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔
آج KSE100 میں 103 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد توڑ کر 41986 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42090 اور کم ترین لیول 41720 رہا ہے جبکہ اسوقت 100 سے زیادہ پوائنٹس کی بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم کل کے واقعے کے اثرات آج جمعہ کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں شدید فروخت (Panic Selling) کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں ۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج Bulls کی طرف سے سرگرمی نظر نہیں آ رہیں اور انڈیکس 20SMA کی ٹرینڈ لائن سے نیچے ایک Bearish مومینٹم کو ظاہر کر رہی ہے۔ آج کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز Sideways رجحان کو ظاہر کر رہے ہیں۔ انڈیکس کی چار Moving Averages فروخت (Selling ) اور دو خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ اوپر کی طرف اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 42100، 42400 اور 42700 ہیں۔ جبکہ ٹیکنیکی ہدف (Technical Target ) 42 ہزار کی سطح ہے جس کے پاس اسکی گزشتہ 2 گھنٹے کی ٹرینڈ لائن بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اسکا محور 41815 ہے جبکہ نیچے کی طرف Support Levels 41800 اور 41400، 41100 ہیں۔ پہلی نفسیاتی سپورٹ Bulls کی دفاعی لائن ہے جس سے نیچے Bearish Pressure انڈیکس کو 41 ہزار کے نفسیاتی بینچ مارک سے نیچے لے آتے ہیں جبکہ 42 ہزار سے اوپر Bulls ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے 42400 اور 42700 کی (R4 اور R5 ) تک لے جاتے ہیں ۔ آج انڈیکس اپنی 100SMA کے 61.8 کی سطح کے قریب ہے ۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 10 فیصد Bullish جبکہ 25 فیصد Bearish اور 65 فیصد Sideways ٹرینڈ ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح KSE100 کا مجموعی طور پر جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی Sideways ظاہر کر ریے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔