ایشیائی اسٹاکس : Nikkei225 میں شدید مندی جبکہ دیگر مارکیٹس میں ملے جلے رجحان پر اختتام

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں آج امریکی لیبر رپورٹ (U.S Labour Report ) کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اپنانا ہے جبکہ ممکنہ طور پر منفی رپورٹ اسٹاکس کی طلب (Demand ) کو متاثر کر سکتی ہے۔ امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street ) میں گزشتہ رات جاپانی اسٹاکس میں شدید سیلنگ دیکھی گئی آج انڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی سے 27199 کی سطح پر آ گئی ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 27389 اور کم ترین لیول 27032 رہا ہے۔ Hangseng میں چینی معیشت کی بحالی کے اشاروں کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے 16241 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 16513 اور کم ترین لیول 15444 رہا۔ جبکہ آج سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔

آج Kospi میں دن کا اختتام 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2348 کی سطح پر ہوا ہے۔ جبکہ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) میں گراوٹ کے بعد دوبارہ بحالی دیکھی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ سنگاپور کی مثبت ٹریڈ رپورٹ ہے۔

آج ملائیشین اسٹاک ایکسچینج FTSEBURSA میں دن کا اختتام 16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1436 پر ہوا ہے۔ دوسری طرف تائیوان کے T-Sec50 میں آج کی سرگرمیاں 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13026 پر ہوا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے ایشیائی اسٹاکس کے بینچ مارک CNBC100 کا جو کہ 108 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 6920 پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 6973 اور کم ترین لیول 6811 رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button