امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (U.S Non Farm Payroll Report ) کی تفصیلات اور جائزہ
امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (Non Farm Payroll Report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022 ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ (U.S Labour Market ) میں 2 لاکھ 63 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں 2 لاکھ نئی ملازمتوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ توقعات زیادہ مثبت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گذشتہ ماہ کے دوران بیروزگاری کی شرح (Unemployment rate ) بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گیا ہے جبکہ بیروزگاری کی متوقع شرح 3.6 فیصد تھی۔ اس لحاظ سے یہ اعداد و شمار منفی رہے ہیں۔ سرگرم شیمولیت ( Active Participation) کی شرح 62.2 فیصد رہی ہے جبکہ 62.3 فیصد متوقع تھی اس لحاظ سے بھی یہ رپورٹ توقعات سے برعکس منفی رہی ہے۔
نجی شعبے کے پے رولز ( Private Payrolls ) بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار ہو گئی ہے۔ جبکہ متوقع تعداد 2 لاکھ تھی۔ یہ تعداد توقعات کے مطابق ہے۔
صنعتی شعبے ( Industrial Sector) نئی ملازمتوں میں 32 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ متوقع تعداد 15 ہزار تھی۔ گھریلو ملازمین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کی جانیوالی پیشگوئی میں یہ تعداد 2 لاکھ 4 ہزار تھی۔ رپورٹ کا یہ حصہ بھی توقعات سے زیادہ بہتر رہا ہے۔
اس رپورٹ کے اجراء سے قبل امریکی فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC ) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ دسمبر 2022ء میں مزید 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ مجموعی طور پر توقعات سے زیادہ بہتر ہے اور اسکے مثبت اثرات امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔