کماڈٹیز راؤنڈ اپ: سونے (Gold )، چاندی (Silver ) اور خام تیل کی قدر میں کمی، قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

آج نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں کماڈٹیز مارکیٹ (Commodities Market ) میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے Commodities Roundup جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی قدر میں اضافہ ہے۔ گزشتہ اختتام ہفتہ پر 1680 ڈالرز فی اونس کی قدر پر بند ہونیوالے سونے (Gold ) کی قدر میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سنہری دھات 1671 ڈالر فی اونس کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ 1680 ڈالرز فی اونس کو ٹیکنیکی اعتبار سے سونے کی اہم ترین نفسیاتی حد تصور کیا جاتا ہے۔ جمعے کے روز گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکی نان فارم پر رول رپورٹ (Non Farm Payroll Report ) کے اجراء کے بعد انتہائی تیزی کا رجحان ظاہر کرنیوالی قیمتی دھات پلاٹینیم (Palatinum ) آج 12 ڈالرز سے زائد کی گراوٹ کے بعد 952 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ پلاڈیئم ( Palladium ) آج 22 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1868 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ چاندی (Silver ) آج 0.36 فیصد کمی کے بعد 20.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹس (Global Markets ) میں آج برینٹ خام تیل (Brent Crude Oil) کی قیمت 1.11 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 97.11 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ڈبلیو۔ٹی۔آئی خام تیل (WTI Crude Oil ) کی قیمت 1.16 ڈالر کمی کے بعد 91.49 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ کماڈٹی مارکیٹ میں آج قدرتی گیس (Natural Gas ) کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 0.50 ڈالر اضافے کے بعد 6.96 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button