چینی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان جبکہ جاپانی اور ہانگ کانگ مارکیٹس میں تیزی
آج چینی اسٹاک مارکیٹس (Chinese Stock Markets ) میں صنعتی شرح نمو (Industrial Growth ) کی رپورٹس کے تشویشناک اعداد و شمار کے بعد ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جبکہ اس کا اثر تمام عالمی مارکیٹس پر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Shinghai Composite انڈیکس آج 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3077 پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین (JPY ) اور اسکے سرمایہ کاری بانڈز کی طلب (Demand ) میں کمی کے بعد Nikkei225 میں 327 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 27527 پر بند ہوا ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 27578 اور کم ترین لیول 27357 رہا۔ دوسری طرف Hangseng میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ چینی شرح نمو (Growth rate ) میں کمی کے باوجود صنعتوں کی دوبارہ بحالی کا اعلان ہے۔ آج انڈیکس 398 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16555 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) میں 2.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 16821 اور کم ترین لیول 15980 رہا۔ جبکہ سرمایہ کاری کے حجم میں 2 ارب 91 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
کوریائی اسٹاکس میں بھی ملا جلا اور قدرے تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔KOSPI انڈیکس آج 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2371 پر بند ہوا ہے۔ ایشیائی اسٹاکس بینچ مارک CNBC100 آج 98 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7 ہزار کے ٹیکنیکی ہدف (Technical Target ) کو عبور کرتے ہوئے 7043 پر آ گیا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 7104 جبک کم ترین لیول 6967 رہا ہے۔ ملائیشین اسٹاک ایکسچینج ( FTSE Bursa ) اپنی جمعے کے دن کی سطح 1437 پر ہی ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ تائیوان کے TSec50 میں 197 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 13223 پر بند ہوا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 13246 اور کم ترین لیول 13103 رہا ہے جبکہ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 75 کروڑ سے زائد رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔