یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) : یورو،پاؤنڈ اور فرانک مستحکم۔

آج یورپی فاریکس سیشنز ( EU FX Sessions ) میں خاصا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) آغاز میں 0.9900 کے قریب گراوٹ کا شکار رہا۔ تاہم امریکی فیڈرل ریزرو (U.S Federal Reserve ) کی طرف سے دسمبر کی میٹنگ میں 75 بنیادی پوائنٹس کی بجائے 25 سے 50 پوائنٹس کے اضافے پر غور کے اعلان کے بعد یورو ایک بار پھر تیزی کا مومینٹم اختیار کرتے ہوئے دوبارہ درجہ مسابقت (Parity Level ) پر پہنچ گیا ہے۔ یورو آج 0.9945 اور 0.9985 کی نفسیاتی حدوں (Resistance Levels ) کو عبور کرتے ہوئے 0.330 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0000 کی سطح پر آ گیا ہے۔ تاہم یہاں پر یورو مسلسل درجہ مسابقت پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دوسری طرف یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR ) 0.336 فیصد گراوٹ کے بعد 0.6820 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یہاں بھی یورو خاصا مستحکم نظر آ رہا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) آج 0.07 فیصد اوپر 0.9910 کے بینچ مارک کو عبور کر کے آگے بڑھ رہا ہے۔

آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) موجودہ سیشن میں 0.40 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.5420 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں اگر یورو ( EUR/NZD ) کا جائزہ لیں تو یہاں یورو خاصا مستحکم نظر آ رہا ہے اور 0.30 فیصد تیزی کے ساتھ 1.6860 پر آگے بڑھ رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) موجودہ سیشنز کے دوران 0.354 فیصد اوپر 0.8720 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ(GBP/USD ) آج 0.65 فیصد مثبت ٹرینڈ کے ساتھ 1.1440 کی سطح پر پیشرفت کر رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) کا تو امریکی ڈالر 0.242 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.9920 کی سطح پر آ گیاہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج توقعات سے زیادہ بہتر سوئس بیروزگاری کی رپورٹ (Swiss Unemployment report ) کا اجراء ہے۔ جس کے بعد سوئس فرانک میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button