یورو درجہ مسابقت (Parity Level ) کے بالکل قریب مستحکم۔ ٹیکنیکیل انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) میں مثبت یورپی معاشی رپورٹس کے بعد یورو (EUR ) درجہ مسابقت (Parity Level ) کے ٹیکنیکی ہدف (Technical Target ) کو عبور کر گیا۔ تاہم اس ہدف کو عبور کرتے ہی یورو میں خلاف توقع شدید سیلنگ شروع ہو گئی جس کے بعد یورپی کرنسی درجہ مسابقت سے نیچے 0.9980 کی سطح پر آ گئی۔ اسوقت یورو پیریٹی لیول سے نیچے اپنی آبتدائی سپورٹ پر مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ آج اسٹاکس اور کماڈٹیز (Commodities ) کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی ایک اور بڑی وجہ رواں ہفتے کے اختتام کے دوران امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (U.S CPI Report ) کا اجراء بھی ہونا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اسوقت امریکی ڈالر کو ایک Risk Asset کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ ٹرینڈ اور اتار چڑھا5 سی۔پی۔آئی رپورٹ کے اجراء تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) خی بلند ترین سطح 1.0060 رہی جبکہ درجہ مسابقت (Parity Level ) کو عبور کرنے کے بعد یورو کسی بھی فوری نفسیاتی حد (Resistance )کو عبور نہیں کر پایا۔ اور 0.9980 کے قریب بظاہر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ یورو میں اسوقت اوپر جانے کا مومینٹم محسوس نہیں ہو رہا کیونکہ دراصل یورو مضبوط نہیں ہو رہا بلکہ امریکی ڈالر دفاعی موڈ اپنائے ہوئے ہے۔ لہذا یہاں سے یورو موجودہ سطح کے آس پاس ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے کی توقع ہے۔ یورو اسوقت بھی معمولی تیزی کا ٹرینڈ اپنائے ہوئے 20SMA کی Bullish سطح سے اوپر پیشرفت کر رہا ہے۔ لیکن 100SMA کے لحاظ سے اپنی Bearish Strength کو کھو رہا ہے۔ لیکن ان کے ساتھ ہی ساتھ ٹیکنیکل انڈیکیٹرز درجہ مسابقت کے قریب ہوتے ہوئے بھی کسی بھی سمت کے بغیر لیکن مثبت زون کے اندر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگرچہ یورو کی پہلی نفسیاتی حد پیریٹی لیول سے اوپر 1.0015 ہے تاہم مضبوط اور متحرک ( Dynamic Resistance ) 1.0050 کی سطح پر موجود ہے۔ قریبی دورانیے اور گزشتہ 4 گھنٹوں کے مطابق یہی ٹیکنیکی رخ متعین ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ لیکن ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) بھی اسوقت یورو کو Oversold ظاہر کر رہا ہے۔ اگرچی یورو اور ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) کیلئے موجودہ محدود رینج میں کسی بھی سمت کا تعین کرنا مشکل ہے تاہم یورو 25 فیصد Bullish, اور 55 فیصد Sideways اور 20 فیصد Bearish مومینٹم اپنائے ہوئے یے۔ اس طرح اسکا مجموعی ارتکاز (Bias ) بھی Sideways ہے۔ اسکا محور (Pivot ) اسوقت 0.9980 ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 0.9985، 1.0015 اور 1.0045 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز (Support Levels ) 0.9945, 0.9915 اور 0.9885 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button