کرپٹو ٹوکن FTT Coin کی قدر 20 ڈالر سے نیچے گراوٹ کی شکار
کرپٹو مارکیٹ (Crypto Market ) ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کی شکار ہو گئی ہے۔ کرپٹو ٹوکن (Crypto Token ) ایف۔ٹی۔ٹی کوائن (FTT Coin ) گزشتہ رات امریکی سیشنز (American Sessions ) سے ہی گراوٹ کا شکار ہے۔ کرپٹو کے مضبوط کوائنز (Stable Coins ) کے رواں سال مئی میں عدم استحکام کے شکار ہونے کے بعد سے کرپٹو مارکیٹ ابھی تک پوری طرح نہیں سنبھل سکی۔ تاہم ٹیرا کے لیونا کوائن (Terra’s Luna ) کے دوبارہ 250 فیصد اضافے کے بعد اکتوبر کے اوائل سے بحران کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں معمول پر آ رہی تھیں۔
گذشتہ دو روز کے دوران ڈیجیٹل صارفین کے پسندیدہ کرپٹو ٹوکن FTT Coin کی قدر میں 10 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ اسٹیبل کوائن 20 ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ کرپٹو ٹوکنز کی فروخت کےبعد ٹیکنالوجی کے اسٹاکس بالخصوص ٹیسلا ( Tesla ) اور ٹوئٹر ( Twitter ) میں 54 بلیئن ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہے جس کے بعد FTT Coin کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے کرپٹو مارکیٹ میں ایک نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن (BTC ) کی قدر میں 400 ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ایتھیریم (ETH ) بھی نمایاں گراوٹ کے بعد 1600 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔