فرانس کی ستمبر 2022 ء کی ٹریڈ بیلنس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

فرانس کی ستمبر 2022 ء کی ٹریڈ بیلنس رپورٹ (Trade Balance Report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.5 بلیئن یورو رہا ہے جبکہ متوقع خسارہ 14.3 بلیئن یورو تھا۔ جبکہ اگر اس کا تقابلہ اگست 2022 ء کی رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو اس دوران تجارتی خسارہ 15.3 بلیئن یورو تھا۔ اس دوران درآمدات (Imports ) میں 3.6 فیصد کا اضافہ واقع ہوا ہے۔ جبکہ برآمدات (Exports ) میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فرانس میں بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح توانائی کے بحران کی وجہ سے تجارتی اعداد و شمار متاثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ موجودہ ڈیٹا کے مطابق بھی سب سے زیادہ خسارہ ( 9 بلیئن یورو) توانائی کے شعبے میں ہوا ہے۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی رہی ہے اور اس کے اثرات یورو اور CAC40 پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button