کماڈٹیز اپڈیٹ: Gold کی قدر میں اضافہ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سونے (Gold) کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی ڈالر (USD) اور اس کے بانڈز کی قیمت میں کمی کے بعد سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قدر 1685 ڈالر کی مزاحمتی سطح (Resistance Level ) اور 17 سو ڈالر کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) کو عبور کر کے 1707 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف پلاٹینیم (Platinum) بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1 ہزار ڈالر فی اونس کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target) کو عبور کر گیا ہے۔ پلاڈیم (Palladium ) بھی 15 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1918 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل (Crude Oil) کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Brent Oil آج 3 ڈالرز کمی کے بعد 95.39 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ WTI Oil کی قدر میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 88.86 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ قدرتی گیس (Natural Gas ) بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ 6.28 ڈالر فی ملیئن مکعب فٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔

جبکہ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button