ایشیاء پیسیفک فاریکس: ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia FX Forex Sessions ) میں جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) 0.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ 145.7100 پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) کی قدر میں 0.014 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یورپی کرنسی 146.6900 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) اختتامی سیشن میں 0.063 فیصد کم ہو کر 94.6700 پر آ گیا ہے۔ آج اسٹاکس کی طرح ایشیائی و آسٹریلوی فاریکس مارکیٹ پر بھی امریکی وسط مدتی انتخابات (Mid Term elections) کے نتائج اثر انداز ہو رہے ہیں اور امریکی ڈالر (USD ) کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایشیاء پیسیفک مارکیٹ کی صورتحال بھی تبدیل ہوتی ہوئی نظر آئی۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) بھی آج منفی رجحان کا شکار رہا۔ سیشن کے اختتام پر Aussies ڈالر 0.138 فیصد نیچے 0.6500 پر آ گیا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) بھی غیر مستحکم نظر آیا۔ سیشن کے اختتام پر آسٹریلین ڈالر 0.023 فیصد عدم استحکام کا شکار ہو کر 0.8730 پر ٹریڈ ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں اسکا آسٹریلوی ہم منصب (AUD/NZD ) البتہ مثبت رجحان کے ساتھ 0.190 فیصد اوپر 1.0940 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج نیوزی لینڈ ڈالر دیگر کرنسیز کے خلاف گراوٹ کا شکار رہا، امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیویز ڈالر (NZD/USD ) ایشیائی سیشن کے اختتام پر 0.5940 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button