یورپی فاریکس سیشن: یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی، فرانک اور ڈالر مستحکم
آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) میں صبح سے 1.0060 سے اوپر مستحکم یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Midterm Elections ) میں ایوان نمائندگان کی صورتحال کے کافی حد تک واضح ہونے کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand ) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.159 فیصد کمی کے بعد 1.0060 پر آ گیا ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین ( JPY/EUR ) 0.220 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6830 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) 0.38 فیصد مستحکم ہو کر 1.5540 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف بھی یورو ( EUR/NZD ) آج 0.720 فیصد اوپر 1.7030 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/CHF) عدم استحکام کا شکار نظر آ رہا ہے اور 0.463 فیصد کمی کے بعد 0.9880 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP ) 0.520 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8770 پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) کا جائزہ لیں تو برطانوی پاؤنڈ موجودہ سیشن کے دوران 0.633 فیصد مندی کے ساتھ 1.1460 کی سطح پر آ گیا ہے۔دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.315 فیصد کمی کے ساتھ 0.9830 پر ٹریڈ کر رہا ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔