آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں آج بھی ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں مسلسل تیسرے دن ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Mid Term Elections) کے بعد ابھی تک ایوان نمائندگان کی صورتحال کا واضح نہ ہونا ہے۔ جس کے باعث عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں سست روی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں کمی کی دوسری وجوہات میں آج شام امریکی CPI Report کا انتظار، چینی معاشی ترقی کی شرح نمو (Growth Rate) میں کمی بھی شامل ہیں۔

آج ASX200 انڈیکس 20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6979 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 6999 اور کم ترین لیول 6954 رہا ہے۔جبکہ سرمایہ کاری کا حجم 44 کروڑ 20 لاکھ آسٹریلین ڈالرز رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا اور قدرے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ NZX50 آج 51 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 11091 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 11144 اور کم ترین لیول 11091 ریا یے۔ کیوی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 45 لاکھ شیئرز ریا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button