برطانوی GDP Report کی تفصیلات
آج جاری ہونیوالی برطانوی GDP Report میں ماہانہ جی۔ڈی۔پی کے اعداد و شمار خاصے تشویشناک ہیں۔ لیکن سال کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک سالانہ جی۔ڈی۔پی 2.4 فیصد رہا ہے جبکہ 2.1 فیصد متوقع تھا۔ اس لحاظ سے جی۔ڈی۔پی کی کوارٹرلی اور سالانہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سروسز کے شعبے کے جی۔ڈی۔پی میں 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو کہ برطانوی معیشت کے لئے خاصا تشویشناک پہلو ہے۔ صنعتی پیداوار (Manufacturing) میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان دونوں شعبوں میں نتائج توقعات سے منفی رہے ہیں ۔
اگر اس کے برعکس تعمیراتی شعبے (Construction Sector) کے جی۔ڈی۔پی میں توقعات کے برعکس 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ماہانہ منفی جی۔ڈی۔پی کی نسبت سالانہ اعداد و شمار حوصلہ افزاء رہے ہیں۔ تاہم ملک میں جاری سیاسی تبدیلیوں کے تسلسل کا معیشت پر انتہائی منفی اثر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے سنگین بحران نے بھی ملکی معیشت اور معاشی اعداد و شمار پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ تاہم برطانوی پاؤنڈ (GBP) پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔