برطانوی GDP رپورٹ جاری کر دی گئی
برطانیہ کی اکتوبر 2022 اور رواں سال کے تیسرے کوارٹر کے علاوہ گزشتہ 12 ماہ(سالانہ) کی GDP رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے دفتر (ONS) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران جی۔ڈی۔پی میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 0.4 فیصد کی کمی متوقع تھی۔ ۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ کوارٹر کے ساتھ کریں تو اس میں جی۔ڈی۔پی میں 0.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ سالانہ جی۔ڈی۔پی 2.4 فیصد رہا ہے جبکہ 2.1 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
مجموعی طور پر ماہانہ اعداد و شمار (اکتوبر 2022ء) خاصے تشویشناک ہیں لیکن سالانہ اور سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں اور اس کے اثرات برطانوی پاؤنڈ (GBP) سمیت تمام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔