گولڈ: ایک بڑی پیشقدمی سے پہلے سست روی ؟
سونا (Gold) گزشتہ روز CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے بعد 1750 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ لیکن شائد یہ اڑان بھرنے سے پہلے کا ٹھہراؤ ہے۔ کیونکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسکی قدر میں ایک بڑے اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
بنیادی جائزہ
امریکی CPI رپورٹ میں سالانہ افراط زر (Inflation) کی شرح 7.7 فیصد رہنے کے بعد کماڈٹیز بالخصوص گولڈ جیسے نیند سے بیدار ہوا ہے۔ اور سنہری دھات کی حقیقی طلب کسی ایک مثبت ٹریگر کے نتیجے کتنی تیزی اختیار کر سکتی ہے اسکی ایک جھلک ہمیں کل کی رپورٹ کے بعد نظر آئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران افراط زر محض 0.4 فیصد بڑھی ہے۔ جبکہ اس سے قبل ستمبر 2022ء کے دوران افراط زر کی شرح 6 فیصد تھی۔ چنانچہ سی۔پی۔آئی کے بعد قبل ازیں محتاط انداز اپنائے ہوئے سرمایہ کاروں میں کساد بازاری (Recession) کا خطرہ کم ہو گیا اور نتیجے کے طور پر کماڈٹی مارکیٹ بالخصوص گولڈ اور پلاٹینیئم کی قدر میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کی بڑی وجہ دسمبر میں FOMC کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود بڑھانے کے جواز کا خاتمہ ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ کے ساتھ ہی اس سے منسلک 10 سالہ مدت کے محکمہ خزانہ کے بانڈز (10 years Treasury Bonds) کی حاصلات (Gains) بھی 4 فیصد سے نیچے 3.4 فیصد تک آ گئیں۔ جس سے گولڈ اور اسٹاکس کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹیکنیکی تجزیہ
گولڈ کے Bulls بظاہر مارکیٹ کی صورتحال کو ٹیسٹ کر رہے ہے اور اپنی 200SMA کو حاصل کرنے کہ کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ سنہری دھات پہلے ہی اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر اہک نئی ٹرینڈ لائن بنا چکی ہے۔ اس صورتحال میں 1750 کی سطح سے طاقت حاصل کر کے اسکا اگلا ہدف 1800 ڈالرز کے بینچ مارک کو عبور کرنا ہے۔ کیونکہ 1800 گولڈ کے Bulls پوری طرح سرگرم ہو جاتے ہیں۔ جبکہ اسکی 200SMA بھی اسکے قریب ہی موجود ہے۔ لیکن اب بھی 14 روزہ Bullish ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اب بھی Over Bought سطح کے قریب غیر متحرک ہو جاتے ہیں اور بیئرز کو فروخت کا ٹرینڈ بنانے کا موقع مل جاتا ہے۔ لیکن گولڈ کے مومینٹم انڈیکیٹرز ظاہر کر رہے ہیں کہ 1750 کی سطح پر Bearish Pressure بن جاتا ہے جس کی اصلاح (Correction) کے لئے Gold ایک بار نیچے 1730 کی سطح تک Bullish Support حاصل کرنے کے لئے آ سکتا ہے تاہم اسکا طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اس سطح سے اوپر Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔