کرپٹو اپڈیٹس: ایف ٹی ایکس گیٹ اسکینڈل کے بعد سرمائے کا انخلاء اور بٹ کوائن 17 ہزار سے نیچے
گذشتہ روز FTX کی بیلنس شیٹ میں کمپنی کی خراب معاشی حالت منظر عام پر آنے اور سام بینکمین فرائڈ کے بطور چیف ایگزیکٹو استعفے کے بعد کرپٹو مارکیٹ سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 719 ڈالرز کی کمی کے بعد رواں سال کی کم ترین سطح کے قریب 16800 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریم (ETH) بھی آج 26 ڈالرز نیچے 1271 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ایف۔ٹی ایکس ڈیل کے مرکزی کرداروں میں سے ایک بائنانس کوائن (Binance) بھی 16 ڈالرز کی کمی سے 3 سو کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 287 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ آج کارڈینو (Cardano) میں بھی 4.64 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ پاکٹ کوائن 0.3514 پر منفی ٹرینڈ کے ساتھ ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔
آگے بڑھتے ہوئے سولانا (Solana) پر نظر ڈالتے ہیں۔ جو کہ 10 فیصد کے قریب کمی کے بعد 15.85 ڈالرز پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ پولکا ڈاٹ میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے اور یہ بھی 4 فیصد کمی کے ساتھ 5.71 ڈالرز پر گراوٹ کا شکار ہے۔ کرپٹو مارکیٹ کے سال 2022ء کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل کے قطع نظر لائٹ کوائن (LTC) آج بھی 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 60 ڈالرز سے اوپر Bullish Zone میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے ایولانچے (Avalanche) کا جو کہ سولانا کی طرح ہی 10 فیصد گراوٹ کے ساتھ 13.92 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت بھی اسکی سمت منفی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ دو روز کے دوران کرپٹو مارکیٹ سے 62 ارب ڈالرز سرمائے کا انخلاء ہو چکا ہے۔ جبکہ بہماس، جہاں ایف۔ٹی۔ایکس کا انتظامی سیٹ اپ ہے کی ریگولیٹری اتھارٹی نے گذشتہ روز مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لئے ایف۔ٹی۔ایکس کے اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔ جس کے بعد FTX انتظامیہ نے خود کو باضابطہ طور پر دیوالیہ قرار دینے اور صارفین کے فنڈز کی واپسی کے لئے منجمند فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے امریکی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔