کماڈٹیز اپڈیٹ: سونے کی قدر میں کمی، خام تیل میں اضافہ۔

آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن کماڈٹیز مارکیٹ (Commodities Market) میں سونے (Gold) کی قدر میں 8 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سنہری دھات 1762 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) 0.15 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 21.56 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیم (Palladium) 28 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2023 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف پلاٹینئم (Platinum) 6.50 ڈالر کم ہو کر 1028 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

خام تیل ( Crude Oil) کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ برینٹ آئل (Brent) کی قیمت 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 96.41 ڈالرز فی بیرل جبکہ WTI Oil آج 2 ڈالرز اضافے کے ساتھ 89.31 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔ جبکہ قدرتی گیس (Natural Gas) 0.17 ڈالرز اضافے کے بعد 6.07 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ صننعتی ترقی کے بیرومیٹر تانبے کا ذکر کریں تو 378 ڈالرز اضافے کے ساتھ 8440.50 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ یو رہا ہے۔

زرعی اجناس میں گندم (Wheat) اپنی جمعے کے روز کے اختتامیے (Closing) 327 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ پام آئل کی تجارتی قیمت 112 ملائیشیئن رنگٹس کمی کے ساتھ 4020 رنگٹ فی ٹن پر آ گئی ہے۔ کپاس (Cotton) اسوقت 1.66 فیصد اضافے کے ساتھ 0.88 ڈالرز گی پونڈ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے سویابین کا جو کہ 0.07 فیصد 14.60 ڈالرز فی من کی سطح پر آگیا ہے جبکہ مکئی (Corn) 0.01 ڈالر کی معمولی کمی کے ساتھ 6.57 ڈالرز فی من پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button