کرپٹو اپڈیٹس: ایشیائی سیشنز کے دوران بٹ کوائن 16 ہزار ڈالرز کی سپورٹ توڑنے کے قریب۔
آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران FTX اسکینڈل کے اثرات کے تحت کرپٹو کرنسیز کی قدر میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 16 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ توڑنے کے بالکل قریب ہے۔ اور موجودہ سیشن کے دوران 759 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 16025 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج کے سیشن میں بٹ کوائن ایک موقع پر 16 ہزار کی سطح سے نیچے آیا لیکن دوبارہ اس سطح کے اوپر بحال ہوا ہے۔ ایتھیریم (ETH) آج 70 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 1183 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTX اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد ایتھیریم کی قدر میں 600 ڈالرز (35 فیصد) گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
بائنانس کوائن (Binance) میں بھی گراوٹ کا عمل جاری ہے جس کے بعد یہ 279.2741 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں آپ کو یاد دہانی کرواتے چلیں کہ ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل کا آغاز بائنانس کے ساتھ فروخت کی ڈیل سے ہی ہوا تھا۔ پولکا ڈاٹ (Polkadot) البتہ 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 5.7917 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سولانا (Solana) نھی گراوٹ کا شکار ہے جس کے بعد یہ 0.49 ڈالرز کمی کے ساتھ 14.0586 پر موجود ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے لائٹ کوائن (LTC) کا جو کہ موجودہ صورتحال میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور آج بھی 2 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 55 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔