ایف۔ٹی۔ایکس اسکینڈل ایک معمولی بحران ہے۔ کرس مارس زیلیک

گذشتہ چار روز سے کرپٹو مارکیٹ اپنی تاریخ کے بدترین بحران کی شکار ہوئی ہے۔ جس کا آغاز کرپٹو پلیٹ فارم FTX کی اپنے حریف Binance کے ساتھ فروخت کے معاہدے سے ہوا۔ جس کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی۔ تاہم اس کے اگلے ہی روز بائنانس کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ایف۔ٹی۔ایکس کی مالی حثیت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور ان حالات میں اس ڈیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ممکن نہیں ہے۔ ایف۔ٹی۔ایکس کے دیوالیہ ہونے کہ خبروں کے بعد کرپٹو مارکیٹ مئی 2022ء کے بعد پہلی بار کریش کر گئی تھی اور بٹ کوائن تین سال کے بعد 16 ہزار ڈالرز کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ جسکے بعد کرپٹو مارکیٹ کا بحران اسوقت مزید گہرا ہوا جب بہماس سمیت دنیا کے کئی ممالک نے FTX کے فنڈز منجمد کر دیئے اور ایکسچینج نے اپنے آپ کو دیوالیہ قرار دلوانے کے لئے امریکی کمپنیز لاء (U.S Companies Law ) کے تحت اپیل دائر کر دی اور اسی روز ایف۔ٹی۔ایکس سمیت کرپٹو کے بڑے نیٹ ورکس کو ہیک کر کے 600 ملیئن ڈالرز سے زائد کے اثاثے چوری کر لیے گئے۔

آج Binance کے چیف ایگزیکٹو چین پینگ زاؤ نے اپنے ٹویٹ میں صارفین اور سرمایہ کاروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ بائنانس اپنے نیٹ ورک کے فنڈز کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہا ہے تا کہ سرمایہ کاروں کی اپنے سرمائے تک رسائی کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالے دنوں میں بائنانس کا نیٹ ورک تمام کرپٹو کرنسیز کے لئے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف Tron کے طانی جسٹن سن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹران۔ Hubei Global اور Poloneix بحالی کے اقدامات کے سلسلے میں بائنانس کی مدد کریں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button