یورو میں دن بھر گراوٹ کے بعد بحالی، برطانوی پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں کمی
آج دن بھی قدرے مندی کے رجحان کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کی قدر 1.0320 کی سطح پر مستحکم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ یورو آج برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں (EUR/GBP) بھی 0.17 فیصد اوپر 0.8760 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.162 فیصد گراوٹ کا شکار ہے۔ جس کے بعد یورپی کرنسی 1.5430 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری طرف یورو نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں (EUR/NZD) 0.047 فیصد کمی کے ساتھ 1.6950 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے ہی مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) آج 0.8190 فیصد مندی کے ساتھ 0.6900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) آج 0.180 کمی کے ساتھ 0.9770 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) آج سوئس ڈیپازٹس تخمینے کے جاتی ہونے کے بعد سے 0.510 فیصد تیزی کے رجحان کے ساتھ 0.9460 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) کا جو کہ 0.684 فیصد گراوٹ کا شکار ہے اور 1.1750 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔