امریکی صدر بائیڈن کی چینی ہم منصب شی۔جن۔پنگ سے اہم ملاقات

کل منعقد ہونیوالی G-20 کانفرنس کے تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی چینی ہم منصب شی۔جن۔پنگ سے اہم ملاقات ہو رہی ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ تائیوان کے معاملے میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازعہ دورے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور تند و تیز بیانات کے تناظر میں اس ملاقات کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ۔ بین الاقوامی تعلقات کے ماہرہن کے مطابق اس ملاقات میں کوئی بڑا بریک تھرو متوقع نہیں ہے لیکن یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان پائی جانیوالی تلخی کے تناظر میں بذات خودایک بہت بڑا بریک تھرو ہے۔ واضح رہے کہ چین کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں شدید مندی دیکھی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ جاری رکھے گا تاہم اسے عسکری تنازعے میں نہیں بدلنا چاہتا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button