پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان موخر کئے جانے کی وضاحت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔ اس کے علاوہ روس کے ساتھ خام تیل (Crude Oil ) کی رعائتی نرخوں پر تجارت کے لئے باضابطہ بات چیت کا آغاز ہے۔ اسکے علاوہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر نے بھی پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔
آج KSE100 انڈیکس 126 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42977 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی اور اہم ترین مزاحمتی حد کے بالکل قریب ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 42977 اور کم ترین لیول 42748 رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15791 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح بھی یہی ہے جبکہ کم ترین لیول 15667 رہا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمائے کا اچھا حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔