آج کے متوقع معاشی واقعات اور ان کے اثرات
آج بدھ، 16 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی دن کی ابتداء صبح 30-12 بجے آسٹریلیا کے سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کے Wages Price Index سے ہوئی۔ جبکہ چین کی اکتوبر 2022ء کی House Price Index رپورٹ 30-1 بجے جاری کی جائے گی۔ ان دونوں رپورٹس کے اثرات آسٹریلوی اور عالمی مارکیٹس پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ برطانیہ کا اکتوبر 2022ء کی افراط زر کی رپورٹ (Inflation Data) عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 00-7 بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت اسی معاشی عرصے کی حقیقی افراط زر کی رپورٹ (Core Inflation report) بھی شائع کی جائے گی۔ ان دونوں رپورٹس کےاعداد و شمار برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور دیگر برطانوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عالمی وقت کے مطابق صبح 00-7 بجے ہی برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ بھی جاری کی جائے گی جو کہ برطانوی پاؤنڈ (GBP) کی ٹریڈ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس طرح صبح 00-7 بجے برطانوی معاشی رپورٹس کی ایک پوری سیریز جاری ہو گی جس سے نہ صرف برطانوی معیشت کا منظرنامہ واضح ہو گا بلکہ مستقبل کی معاشی سمت کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔
اٹلی کی اکتوبر 2022ء کنزیومر پرائس رپورٹ (CPI) عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 00-9 بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ 00-10 بجے تین سالہ مدت کے برطانوی پاؤنڈ کے ساتھ منسلک سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ آن لائن نیلامی کے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئےجائیں گے۔ 30-10 بجے جرمنی کے 15 سالہ مدت کے طویل المدتی بانڈز کی آن لائن نیلامی کی جائے گی۔ دوپہر 00-12 بجے امریکی مارگیج ڈیٹا کا اجراء ہے جسے اعداد و شمار ڈالر انڈیکس (DXY) پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ کینیڈا کی Core Inflation Report عالمی معیاری وقت کے مطابق 30-1 جاری کی جائے گی۔ جبکہ اکتوبر 2022ء کی امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ بھی اسی وقت ریلیز ہو گی۔ جس کے اعداد و شمار عالمی مارکیٹس پر اپنے اثرات مرتب کریں گے۔ امریکہ کی اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) کا اجراء دوپہر 15-2 بجے کیا جائے گا۔ عالمی معاشی دن کا آخری ایونٹ رات 50-11 بجے جاپان کی بیلنس آف ٹریڈ رپورٹ کا اجراء ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔