بٹ کوائن کا اپریل کی ٹریڈ میں متوقع لیول۔
بٹ کوائن Bitcoin کا اپریل کی ٹریڈ میں متوقع لیول۔ ۔ اپریل کے آغاز سے ہی معاشی مبصرین International market انٹرنیشل مارکیٹ کے انویسٹرز کو بٹ کوائن کی قدر میں کمی ے رجحان سے خبردار کر رہے ہیں اور انکا یہ کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن Bitcoin کو نچلی سطح پر خریدا جائے۔ بٹ کوائن کی قدر میں اپریل کے آغاز سے لے کر اب تک 10 فیصد کی کمی ہو چکی ہے جسکا سلسلہ رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی مقبول ترین ڈیجیٹل کرنسی most popular digital currency کی قدر میں مارچ سے لے کر اب تک 15 فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔ معاشی تاریخ کے اعتبار سے کرپٹو مارکیٹ کے لئے اپریل روائتی طور پر بہتر خیال کیا جاتا ہے جبکہ رواں ماہ میں بھی بھی بٹ کوائن کی قدر میں آٹھ بار اضافہ جبکہ تین بار کمی دیکھنے میں آئی۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق بٹ کوائن انڈیکس Bitcoin index کا نچلے سطح پر آنے کے نتیجے میں اپریل کے اختتام تک انٹرنیشنل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری اور پوزیشنز لینے کا باعث بن سکتی ہے۔ جبکہ اس حالیہ گراوٹ کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی کا ہونا اور ڈالر پر افراط زر کا مسلسل دباو کو خیال کیا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔