آج کے عالمی معاشی دن کا جائزہ

آج سوموار 21 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی افق پر دن کی ابتداء 7.00 بجے جرمنی کی اکتوبر 2022ء کی ماہانہ اور سالانہ PPI رپورٹ کے اجراء سے ہو گی۔ یہ رپورٹ موجودہ معاشی بحران (European Economic Crisis ) کی دوران انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس کے اثرات یورو (EUR) اور DAX30 سمیت یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔ جرمنی کے قلیل المدتی سرمایہ کاری بانڈز بذریعہ آن لائن نیلامی کے 10.30 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ 1.30 بجے امریکی ریاست شکاگو میں فیڈرل ریزرو (Fed) کی سرگرمیوں کا انڈیکس جاری کیا جائے گا۔

فرانس کے قلیل المدتی سرمایہ کاری بانڈز بھی آن لائن نیلامی کے ذریعے 2.00 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پیش کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ان می Maturity کی مدت 3 ماہ سے لے کر ایک سال تک ہے۔ جبکہ ترکی کی مرکزی حکومت کے قرض کے اعداد و شمار (Central Govt. Debt Report) عالمی معیاری وقت کے مطابق 2.30 بجے جاری کی جائے گی۔امریکی سرمایہ کاری بانڈز بھی آن لائن نیلامی کے ذریعے 4.30 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب یوں گے۔ ان کی میچورٹی کی مدت 6 ماہ سے لے کر 5 سال تک کی ہے۔ آج کے عالمی دن کی معاشی سرگرمیوں کا اختتام کوریا کی Consumer Confidence Report کے ریلیز کئے جانے کے ساتھ عالمی معیاری وقت کے مطابق 9.00 بجے ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button