المیڈا کو FTX کی تحلیل کے پروٹوکولز سے استثنی حاصل ہے۔ جان رے

جمعرات کے روز FTX کی طرف سے امریکی عدالت میں Chapter11 کے تحت دیوالیہ قرار دیئے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی ایکسچینج کی کچھ معاشی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ جن کے مطابق اسکی انتظامی کمپنی المیڈا ریسرچ کو کرپٹو ایکسچینج کی تحلیل کے پروٹوکولز سے خفیہ استثنی دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف ایف۔ٹی۔ایکس کی طرف سے Bankcruptcy Filing کی دستاویز میں نئے چیف ایگزیکٹو جان رے کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواست کے مندرجات سے ہوا ہے۔ جن کے مطابق المیڈا کو کرپٹو اثاثوں کی تحلیل کے دوران Risky Leverage کی فروخت سے مبینہ طور پر براہ راست منافع حاصل ہوتا تھا۔ اس طرح اگر کوئی صارف اپنے اثاثے تحلیل کرنا چاہتا ہے تو اسکی Liquidation کو بھی المیڈا اپنے پروٹوکولز استعمال کر کے مقررہ حد سے زیادہ مارجن وصول کرتی تھی۔

چیف ایگزیکٹو، جان رے کی طرف سے اپیل کے ساتھ منسلک دستاویزات کےمطابق ایکسچینج کے خودکار تحلیل کے عمل (Auto Liquidation Process) کو بھی ان کے بقول "Crypto Hedge Fund” کے زریعے انتظامی کمپنی اپنے وضع کے ذریعے کنٹرول کرتی تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جان جے رے نے 11 نومبر 2022ء کو کرپٹو کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل کے سامنے آنے اور سیم بینکمین فرائڈ کے مستعفی ہو جانے کے بعد بطور چیف ایگزیکٹو عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ انکی تعیناتی کا بنیادی مقصد کمپنی کی تحلیل کے عمل کی تکمیل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button