ASX میں ملے جلے، NZX میں قدرے مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں گذشتہ ہفتے کے دوران روس اور امریکہ کے درمیان پولینڈ پر ہونے والے میزائل حملے کے بعد تناؤ کی صورتحال ہے۔ جس کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹس میں افراط زر (Inflation) کے باعث اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 9 پوائنٹس کم ہو کر 7145 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس میں ٹریڈنگ کا آغاز 7151 کی سطح سے ہوا جس کے بعد یہ اوپر 7174 تک ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کی کم ترین سطح 7136 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمائے کا حجم 29 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ دوسری طرف NZX50 میں قدرے مثبت رجحان ہے۔ انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11412 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 11423 اور کم ترین لیول 11380 رہا ہے۔ جبکہ اب تک اس میں 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button