گولڈ، قدرتی گیس اور کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی

آج Commodity مارکیٹ میں مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ سونے (Gold) کی قدر میں 4.74 ڈالر ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سنہری دھات 1745 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جبکہ Palladium بھی 15 ڈالرز کم ہو کر 1925 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Platinum آج 8.50 ڈالرز نیچے 973 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہا ہے۔ صنعتی دھات تانبے (Copper) میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے اور 108 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 8046 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔

کماڈٹیز مارکیٹ میں ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ خام تیل (Crude Oil) اور گولڈ یکساں رجحان اور سمت میں ٹریڈ کر رہے ہوں کیونکہ گولڈ ڈالر کی طلب کا معکوس (Opponent) سمجھا جاتا ہے لیکن آج قیمتی دھاتوں کہ طرح ذرائع توانائی بھی منفی رجحان اور طلب (Demand) کی کمی کے شکار ہیں۔ Brent Oil آج 2 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 86 ڈالرز فی بیرل جبکہ WTI بھی 1 ڈالر نیچے 79 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) 2.70 فیصد کی کمی کے ساتھ 6.20 ڈالر فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

زرعی اجناس (Grains) میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کپاس (Cotton) 0.01 ڈالر کی معمولی کمی کے ساتھ 0.84 ڈالر فی پونڈ پر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ مکئی (Corn) بھی اپنی جمعے کے دن کی اختتامی سطح 6.65 ڈالرز فی من کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اگر Palm Oil بھی اپنی گزشتہ ہفتے کی سطح کی قیمت 3799 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ خام سویابین (Soyabeans) 0.06 ڈالرز کمی کے ساتھ 14.21 ڈالرز فی من جبکہ گندم (Wheat) 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 325 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button