ایشیائی اسٹاکس: Nikkei میں تیزی، Hangseng منفی رجحان کا شکار
آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Nikkei225 میں سرمایہ کا کا اچھا حجم (Capitalization) اور متاثر کن شیئر والیوم دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 28163 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیکائی میں ٹریڈنگ کا آغاز 28059 سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 28038 رہی ہے جبکہ اب تک انڈیکس کا بلند ترین لیول 28203 رہا ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج (HSE) میں آج بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Hangseng انڈیکس 154 پوائٹس کی کمی کے ساتھ 17508 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس میں منفی رجحان کی بنیادی وجوہات میں چینی مارکیٹس میں لاک ڈاؤن اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں گراوٹ ہیں۔ KOSPI آج 9 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2410 پر آ گیا ہے۔
اگر ایشیائی بینچ مارک CNBC100 پر نظر ڈالیں تو یہاں سست روی اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی نظر آ رہی ہے انڈیکس محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 7595 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) کا جائزہ لیں تو یہاں دن کا آغاز 12 پوائنٹس اوپر 3262 پر ہوا ہے۔ Shinghai Composite میں چین کے معاشی لاک ڈاؤن کی وجہ آج بھی ملے جلے رجحان اور شیئر والیوم کی کمی کے ساتھ انڈیکس 1 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 3082 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSec) میں بھی دیگر ایشیائی مارکیٹس کی طرح دوران ٹریڈ سست روی کا رجحان ہے TSEC50 انڈیکس 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14453 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔