آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں مثبت، NZX میں منفی رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں کاروباری دن کا آغاز ملے جلے لیکن قدرے مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں چین میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتی خام اور تیار شدہ مال کی قیمتوں میں اضافہ اور افراط زر ( Inflation) کے باعث عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب (Demand) میں کمی ہیں۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیاں 7139 کی سطح سے شروع ہوئیں اسکی بلند ترین سطح اب تک 7185 رہی ہے جبکہ اسکا موجودہ شیئر والیوم 28 کروڑ ہے۔
نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں آج بھی ملا جلا رجحان ہے۔ چین میں لاک ڈاؤن اور رسک فیکٹر کی وجہ سے اسٹاکس کی طلب میں کمی کے باعث گذشتہ ایک ہفتے سے مارکیٹ میں سست روی اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔ NZX50 انڈیکس 44 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11394 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس میں آج محض 1 کروڑ 83 لاکھ شیئر کا لین دین ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق مندی کی یہ لہر اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔