یورپی اسٹاکس میں دروان ٹریڈ مثبت رجحان
آج یورپی مارکیٹس (EU Markets) میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے. گذشتہ روز مایوس کن PPI Flash کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر دکھائی دے رہی ہے۔ اگرچہ یورپی مارکیٹس ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں تاہم اسکے باوجود اسکی سمت مثبت ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی FOMC کے عہدیداروں کی طرف سے دسمبر کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں 75 کی بجائے 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کی توقع ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس کی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج FTSE100 میں ملا جلا رجحان ہے، انڈیکس 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7476 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اسکی کم ترین سطح 7443 رہی ہے جبکہ یہ اسوقت تک 7488 کے لیول تک اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 11 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ Dax30 میں آج سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس نے آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 14456 کی سطح سے کیا۔جس کے بعد یہ 14567 تک اوپر گیا ہے۔ جبکہ اس کا کم ترین لیول 14447 رہا ہے۔ اسوقت یہ 129 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14458 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ اب تک Dax30 میں 1 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ CAC40 میں البتہ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس نے کاروباری دن کا آغاز 6683 سے کیا۔ آج کے دن کی بلند ترین سطح 6730 اور کم ترین لیول 6679 رہا ہے جبکہ یہ فرانسیسی اسٹاک انڈیکس اب تک 1 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا والیوم سمیٹ چکا ہے اور 36 پوائنٹس کے اضافے سے 6715 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورپی اسٹاکس کا بینچ مارک Stoxx600 آج 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 441 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB میں بھی پراعتماد ٹریڈ نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 108 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24689 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ آج اس اٹالین اسٹاک انڈیکس بلند ترین سطح 24695 اور کم ترین لیول 24603 رہی ہے۔ مارکیٹ میں اب تک 15 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اگر سوئس اسٹاک مارکیٹ کے SMI کا جائزہ لیں تو 58 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11152 پر ملے جلے لیکن مثبت ٹرینڈ کے ساتھ مستحکم نظر آ رہا ہے۔ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ فن لینڈ کی HEX بھی SMI کی طرح 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11047 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اب تک 1 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کا حجم حاصل کر چکا ہے۔ MOEXRUSS اپنی گذشتہ روز کی سطح 2211 پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے IBEX35 کا جو کہ 70 پوائنٹس اوپر 7 ماہ کے بعد 8400 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 8401 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔