آسٹریلین ڈالر کے Bullish Momentum کا تسلسل جاری

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) آج بھی جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز امریکہ میں Thanksgiving اور آج Black Friday کی تعطیلات کے باعث امریکی وال اسٹریٹ کا ٹریڈنگ فلور بند رہا ہے ۔ جس کے باعث امریکی ڈالر مسلسل دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلین ڈالر کے مسلسل اوپر جانے کی دوسری بڑی وجہ چینی معیشت پر کورونا کے لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کے باعث عالمی سطح پر اسٹاکس کی طلب (Demand) میں خطرے کے فیکٹر کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے اسی وجہ سے ایشیائی سرمایہ کار بھی آسٹریلین ڈالر کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ اس طرح بدھ کے روز امریکی معاشی رپورٹس کے منفی ڈیٹا کے زیر اثر بھی امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہوا ہے جبکہ اسکی کمزوری کا آسٹریلین ڈالر نے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔ مجموعی طور پر گذشتہ دس دنوں میں آسٹریلین ڈالر نے اپنی 17 فیصد کھوئی ہوئی بحال کی ہے اور اگست 2022ء کے بعد پہلی بار 0.6800 کے قریب آیا ہے ۔

آج آسٹریلین ڈالر اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر ہے جبکہ 200SMA کے قریب اپنی 61.8 فیصد سے اوپر بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ 0.6800 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنے کے بعد اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 71 پر آ جائے گا جو کہ اسکی انتہائی Bullish سطح ہے۔ جس کے بعد اسکے اگلے ممکنہ ہدف 0.7000 اور 0.7200 ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلین ڈالر کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد۔ Bullish اور 15 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح Aussies ڈالر کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6800 کی سطح سے اوپر AUD/USD میں ایک بڑی Bullish ریلی کی توقع کی رہے ہیں۔ جس سے انتہائی Bullish مومینٹم کے ساتھ 0.7000 کو عبور کر سکتا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6815, 0.6840 اور 0.6875 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز آج 0.6730, 0.6695 اور 0.6645 ہیں۔ اسکا محور آج 0.6735 ہے۔ اس سطح پر آسٹریلین ڈالر میں بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button