آج AUD/JPY کے Bulls دوبارہ 94 کی حد عبور کرنیکی کوشش میں

جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) گزشتہ ہفتے کے دوران اپنی کھوئی ہوئی اہم ترین سطح 94.0000 کو حاصل کرنیکی کوشش میں ہے Australasian کرنسیز میں حالیہ عرصے میں خاصا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم آج AUD/ JPY کے Bulls خاصے پراعتماد نظر آ رہے ہیں اور آسٹریلین ڈالر 93.80 کی سطح پر اپنی اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔ ایشیائی سیشن کے دوران یہ مجموعی طور پر 0.04 فیصد مستحکم ہوا ہے تاہم 93.7500 کی مزاحمتی حد (Resistance) عبور کرنے کے بعد اسکا اگلا ہدف 94.0000 کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنا ہے۔ تاہم جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے بھی آج اوپن مارکیٹ مداخلت کے ایک نئے راؤنڈ کی بھرپور تیاری کی جا رہی ہے اور 40 سالہ میچورٹی کی مدت کے طویل المدتی سرمایہ کاری بانڈز فروخت کرنیکا اعلان کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد جاپانی ین کی قدر کو مضبوط کرنا ہے۔ اسطرح عالمی کرنسیز کے مقابلے میں جاپانی ین کی کشمکش اپنے نقطہ عروج پر پہنچ رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج آسٹریلین ڈالر اپنی 7DMA کے قریب اور 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اپنی Expotential Average یعنی 100EMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 67 پر ہے یعنی Bullish Momentum کے آغاز کی سطح پر۔ جبکہ اسکی 200SMA موجودہ سطح سے اوپر 94.2800 کی سطح پر ہے۔ جسے عبور کرنے تک آسٹریلین ڈالر کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) مجموعی طور پر نیوٹرل ہی رہے گا۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish جبکہ 35 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ یعنی ٹیکنیکی اعتبار سے AUD/JPY میں Bullish سپورٹ اور Bias تو موجود ہے تاہم اسے بڑی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے لئے کوئی مثبت ٹریگر درکار ہے۔ اسکا روزانہ کا محور (Daily Pivot) بھی 93.63 ہے۔ جبکہ پہلی سپورٹ 93.2500 کی سطح پر ہے۔ دوسری سپورٹ 93.0000 کی سطح سے نیچےBearish زون میں 92.8000 اور تیسرا سپورٹ لیول انتہائی بیئرش زون میں 92.75 ہے۔ جبکہ اگر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 94.2800 جبکہ دوسری حد۔ 94.7570 اور تیسری بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 95.2800 ہے۔ یہ تینوں Resistance Levels اسکے Bullish Zone میں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button