آسٹریلین ڈیٹا: AUD/USD نے اپنا Bullish مومینٹم کھو دیا۔

آسٹریلین ڈالر کے Bullish مومینٹم نے اپنی اسٹرینتھ کھو دی ہے۔ آج 0.6800 کی سطح پر ٹریڈ آسٹریلیا کی مایوس کن ریٹیل سیلز رپورٹ کے اجراء کے بعد AUD/USD کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج Asia Pacific Sessions کے دوران مستحکم نظر آنے والا آسٹریلین ڈالر رپورٹ کے اجراء اور امریکی پارلیمیٹ کی کمیٹی کے سامنے گورنر فلپ لوو کے افراط زر (Inflation) کے بارے میں بیان کے بعد 0.6680 کی سطح پر آ گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے بعد پہلی بار 0.6700 کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے ٹریڈ کرتا یوا دیکھا گیا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2022ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ریٹیل سیلز میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے قبل جاری کی گئی سروے رپورٹس کے مطابق ریٹیل سیلز میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع تھا۔ جبکہ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو ستمبر 2022ء کے دوران سیلز میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ مجموعی طور پر جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار توقعات کے برعکس انتہائی مایوس کن ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AUD/USD اپنی 20 اور 100SMA سے نیچے آ گیا ہے جبکہ یہ آج اپنی 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے Bullish ظاہر کر رہے ہیں۔ تاہم اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 پر ہے جو کہ اسوقت بغیر کسی سمت کے نیچے کی طرف تریڈ کرنے کا Bearish انڈیکیشن ہے جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکا Selling کا رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں ( Resistance Levels) 0.6715, 0.6745 اور 0.6775 ہیں جبکہ اس کے سپورٹ لیولز 0.6675, 0.6640 اور 0.6610 ہیں۔ اسوقت یہ 38 فیصد Bullish اور 50 فیصد Bearish جبکہ 12 فیصد Sideways ہے ۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 0.6670 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button