پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کی طرف سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کا اعلان ہے۔ اس کے علاوہ چین میں کورونا کی وجہ سے عائد سخت سماجی پابندیوں کے باعث غربت سے تنگ عوامی احتجاج سیکورٹی فورسز کے ساتھ سنگین تصادم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جس کے بعد عالمی مارکیٹس میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مندی کی اس لہر سے پاکستانی مارکیٹ بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ان وجوہات کی بناء پر KSE100 انڈیکس آج 865 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42071 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 بھی 314 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15504 پر بند ہوا ہے۔ آج مارکیٹ میں 356 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 295 کے شیئرز کی قدر میں کمی، 50 میں اضافہ جبکہ 11 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button