AUDUSD کی قدر میں کمی، NZD/USD اور USD/JPY مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز کے دوران AUD/USD کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے دوسری طرف NZD/USD اور  USD/JPY مستحکم نظر آ رہا ہے اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD) 0.23 فیصد کمی کے ساتھ 138.6100 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ EUR/JPY آج اپنی گذشتہ سیشن کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم ہے۔ دوسری طرف AUD/JPY 0.43 فیصد اوپر 92.7600 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر (CAD) کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD) 0.33 فیصد مستحکم ہو کر 0.9000 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اپنے امریکی ہم منصب کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 فیصدمنفی سمت میں 0.6700 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں Aussie 0.009 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0780 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔  امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD)  آج مجموعی طور پر 0.76 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6210 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button