Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
پاکستان کا پہلا اردو فنانس پلیٹ فارم

ہم پاکستان کو معاشی آزادی دے رہے ہیں

اردو مارکیٹس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، فاریکس، سونا، کرپٹو اور عالمی منڈیوں کا لائیو ڈیٹا اپنی مادری زبان میں ملتا ہے — ہمارا مقصد ہر پاکستانی کو سرمایہ کاری کا با اختیار صارف بنانا ہے۔

🎯

ہمارا مشن

ہر پاکستانی کو اردو میں قابل اعتماد، شفاف اور بروقت مالیاتی معلومات فراہم کرنا تاکہ بہترین فیصلے ممکن ہوں۔

🛡️

ہماری اقدار

دیانتداری، غیر جانبداری، تحقیق اور تعلیم۔ کسی بروکر یا کمپنی سے غیر شفاف معاہدے نہیں — صرف حقائق۔

🚀

ہمارا ویژن

2030 تک پاکستان کی مالیاتی خواندگی کی شرح کو دگنا کرنا — ہر گھر میں سرمایہ کاری کی سمجھ پہنچانا۔

90+
لائیو ٹِکرز
25+
PSX اسٹاکس
24/7
مارکیٹ مانیٹرنگ
اردو
ہماری زبان
ٹیم

ہماری ٹیم سے ملیں

صحافی، تجزیہ کار اور انجینئر — جن کی محنت سے یہ پلیٹ فارم چلتا ہے

Syed Jawad

سید جواد

بانی و چیف ایڈیٹر

سید جواد اردو مارکیٹس کے ٹیکنیکل لیڈ اور چیف سسٹم آرکیٹیکٹ ہیں، جو جدید سافٹ ویئر انجینئرنگ، فنانشل ڈیٹا اور اردو ڈیجیٹل میڈیا کے سنگم پر کام کر رہے ہیں۔ وہ فِن ٹیک (FinTech)، پروڈکٹ ڈیزائن اور ڈیجیٹل نیوز روم انفراسٹرکچر میں ایک دہائی (10+ سال) سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اردو مارکیٹس کا مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم بشمول پرائس فیڈز، انٹیگریٹڈ AI سلوشنز، ایڈیٹوریل ورک فلو اور خودکار ڈیپلائمنٹ پائپ لائنز ان کی وژن اور جدید انجینئرنگ کا مظہر ہے۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی خبروں و ڈیٹا پر گہری تجزیاتی گرفت رکھتے ہیں۔

پروفائل و ٹائم لائن دیکھیں
Muhammad Azhar Saleem

محمد اظہر سلیم

بانی اور چیف ایڈیٹر

محمد اظہر سلیم UrduMarkets کے بانی، مالیاتی منڈیوں کے تجربہ کار تجزیہ کار اور مارکیٹ سائیکالوجی ریسرچر ہیں۔ ان کا کیریئر تقریباً تین دہائیوں پر محیط ہے، جس کا آغاز انہوں نے امریکی ایکسچینجز سے منسلک بروکرز کے ریجنل نمائندے کے طور پر کیا۔ ان کی بنیادی مہارت technical analysis، fundamental analysis، intermarket relationships، forex، commodities، global markets اور investor behavior میں ہے۔

پروفائل و ٹائم لائن دیکھیں

ہم سے رابطہ کریں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں