آسٹریلین جی۔ڈی۔پی رپورٹ کا تجزیہ
ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے سال 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جی۔ڈی۔پی 0.9 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق دوسرے کوارٹر کا جی۔ڈی۔پی 1.0 رہنے کی توقع تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات کی نسبت کمزور ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران جی۔ ڈی۔پی 3.6 فیصد رہا ہے جبکہ اس کا تخمینہ 3.5 فیصد تھا جبکہ گزشتہ کوارٹر کا سالانہ تقابلہ 3.3 فیصد رہا تھا۔ سالانہ اعداد و شمار کے لحاظ سے یہ رپورٹ توقعات سے بہتر ہے۔ لیکن کوارٹرلی رپورٹ( Quarterly Report ) تشویشناک ہے، لیکن افراط زر ( Inflation ) کی شرح 4.3 فیصد رہی ہے جو کہ گذشتہ کوارٹر کے دوران 4.9 فیصد تھی۔ اگرچہ رپورٹ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے تاہم افراط زر کو ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے اعلان کے مطابق 4 فیصد سے نیچے لانے کا ہدف پورا نہیں کیا جا سکا ۔ بینک کے مطابق افراط زر کی موجودہ شرح سال کے اگلے کوارٹرز کے معاشی اعداد و شمار پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ جو کہ بلاشبہ کرنسی انڈیکس اور دیگر فائنانشل انڈیکیٹرز کے لئے اچھا شگون نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے اثرات نظر آئیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔