آج کون سے واقعات بین الاقوامی ٹریڈ کو متاثر کر سکتے ہیں ؟

آج منگل یکم نومبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء کوریا کی برآمدی رپورٹ (Export Report ) سے ہو گا۔ یہ رپورٹ عالمی وقت کے مطابق صبح 12-00 بجے جاری کی جائے گی۔ اسی وقت جنوبی کوریا کی تجارتی بیلینس (Balance of trade ) رپورٹ بھی شائع کی جائے گی۔ یہ رپورٹس Kospi کے انڈیکس پر بھی اثر انداز ہو گی۔ انڈونیشیاء کی صنعتی پیداواری رپورٹ کا اجراء 12-30 بجے صبح ہو گا۔ یہ رپورٹ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اسی وقت جاپان کی صنعتی پی۔ایم۔آئی (Industrial PMI) رپورٹ برائے اکتوبر 2022 ء کا اجراء کیا جائے گا۔ عالمی وقت کے مطابق 3-30 بجے صبح آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔ اس فیصلے کے اثرات آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) کو متاثر کریں گے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق 3-30 بجے جاپانی محکمہ خزانہ کے 10 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز آن لائن نیلامی کے زریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جاپانی حکومت ان بانڈز کو جاپانی ین (JPY) کی گرتی ہوئی قدر کو سنبھالنے کے لئے فروخت کر رہی ہے۔ اسے بھی ہم اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کہہ سکتے ہیں جس سے ممکنہ طور پر جاپانی ین کی قدر مستحکم ہو گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-00 بجے استنبول کی چیمبر آف انڈسٹری کی اکتوبر 2022 ء کی صنعتی پی۔ایم۔آئی رپورٹ جاری کہ جائے گی۔ جبکہ برطانیہ کی نئے گھروں کی قیمتوں (New Housing Prices ) کی اکتوبر 2022ء کی رپورٹ صبح 7-00 ریلیز ہو گی جس کا اثر برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کی قدر پر مرتب ہو گا۔

امریکہ کی گلوبل مینوفیکچرنگ رپورٹ برائے اکتوبر 2022 ء دوپہر 1-45 بجے شائع کی جائے گی جو کہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY ) اور اسٹاکس سمیت عالمی معیشت پر اپنے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ جبکہ دوسری سروے رپورٹ جو کہ عالمی ٹریڈ کو متاثر کر سکتی ہے وہ امریکی آئی۔ایس۔ایم صنعتی رپورٹ ہے جس کا اجراء 1-45 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق ہو گا۔ جبکہ آئی۔ایس ایم کی صنعتی روزگار (Industrial Employment ) کی اکتوبر 2022 ء کی رپورٹ بھی اسی وقت جاری ہو گی۔ رات 8-00 بجے امریکی خام تیل (Crude Oil ) کے اسٹاک کی اکتوبر 2022 ء کی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ جبکہ دن کا آخری ایونٹ عالمی وقت کے مطابق رات 12-00 بجے جاپان کی مانیٹری پالیسی کے لئے جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ کے منٹس کا اجراء ہو گا۔ جس کے ساتھ ہی آج کا معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button