آج ہفتے کے پہلے دن فاریکس مارکیٹس کا محتاط آغاز

آج 10 اکتوبر 2022 ء کو فاریکس مارکیٹس (Forex Markets) میں سرمایہ کار Risk Factor کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری ہفتے کا آغاز کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ گذشتہ ہفتے کے دوران غیر متوقع اتار چڑھاؤ ہے۔ امریکی نان فارم پے رول (Non Farm Payroll ) کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد ڈالر انڈیکس کافی مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اسٹاکس، فیوچر ایکوئیٹیز ( Future Equities ) اور کرپٹو اثاثوں میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج ڈالر انڈیکس ( DXY ) 113 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ نان فارم پے رول کے اجراء سے کے کر اب تک یہ انڈیکس 110 سے 113 پر آ چکا ہے۔جبکہ امریکی بانڈ مارکیٹ امریکہ میں کولمبس ڈے کی وجہ سے بند رہے گی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ڈالر کے علاوہ بانڈز کی حاصلات میں جمعے کے روز ایک فیصد سے زائد حاصلات دیکھی گئیں ہیں۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) میں بیئرش رجحان (Bearish Trend ) کا تسلسل جاری ہے۔ اور یہ 0.9700 کی سپورٹ کی طرف مائل نظر آ رہا ہے۔ آج یورپی مرکزی بینک (ECB ) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران میں یورپی مرکزی بینک کو افراط زر کو 2 فیصد کی سطح پر واپس لانے کے لئے ( یوکرائن جنگ سے پہلے کی سطح پر) 2 سے 3 سال کا عرصہ درکار ہے۔ اس بیان کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کہ گئی ہے

۔دوسری طرف اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD )میں جمعے کی تاریخی گراوٹ کے بعد آج 1.1100 کے قریب محدود رینج میں ٹریڈ ہو رہی ہے جس میں آج کوئی بڑی تبدیلی آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ اگر جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) کی گذشتہ 8 گھنٹے کی اوسط پر نظر ڈالیں تو آج پھر جاپان ین شدید گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے اور امریکی ڈالر 145.40کی سطح کو چھو رہا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یہ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی 45 سالوں میں بلند ترین سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button