یورپی یونین کی معیشت کے مختلف شعبوں کی پرفارمنس انڈیکس رپورٹ

یورپی کمیشن کے ممالک کی مجموعی پرفارمنس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری ہونیوالی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی معاشی پرفارمنس گزشتہ ماہ کے 51.2 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 50.2 فیصد رہی ہے جبکہ متوقع پرفارمنس انڈیکس 50.5 تھا۔ اس طرح یہ ڈیٹا سروسز کے شعبے کی پیداواری استعداد کم ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ جبکہ صنعتی پیداواری شعبے کی کارکردگی کا انڈیکس توقعات سے بہتر رہا ہے اور رپورٹ کے مطابق 49.7 فیصد آیا ہے جبکہ متوقع انڈیکس 49.0 فیصد تھا۔ اسی طرح اگر مختلف شعبوں کے پرفارمنس انڈیکس کا جائزہ لیا جائے تو متوقع انڈیکس 49.0 کے مقابلے میں حقیقی انڈیکس 49.7 فیصد رہا ہے اور اگر اس کو گزشتہ ماہ کے ساتھ کمپیئر کیا جائے تو جون 2022 ء میں کمپوزیٹ سیکٹر کا پرفارمنس انڈیکس 49.8 فیصد تھا۔ واضح رہے کہ 50 فیصد سے نیچے کے اعداد و شمار معاشی گراوٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button