برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ ، امریکی معاشی ڈیٹا اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

امریکی سیشنز کے دوران GBPUSD نفسیاتی سطح 1.2200 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ کا سلسلہ US Sessions کے دوران بھی جاری ہے۔ امریکی معاشی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد GBPUSD بحالی کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 1.2200 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی معاشی ڈیٹا اور برطانوی پاؤنڈ پر اثرات۔

فیڈرل ریزرو فلاڈیلفیا کی طرف سے جاری کردہ Fed Philly Services Index کے مطابق رواں ماہ کاروباری سرگرمیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور سروسز انڈیکس منفی 16.6 فیصد رہا۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 13.3 فیصد تھی۔

رواں ماہ فرم لیول کاروباری سرگرمیوں کی سطح منفی 5.5 فیصد رہی۔ جبکہ سابقہ سروے میں یہ لیول منفی 0.5 فیصد تھا۔ شعبے میں نئے آرڈرز کی تعداد منفی 9.2 فیصد رہی ہے۔ اس سے قبل کے اعداد و شمار منفی 16 فیصد تھے۔ رہورٹ کے مطابق کل وقتی ملازمتوں میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2023ء کے ڈیٹا میں 8.1 فیصد کانٹریکٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ رہورٹ کا واحد مثبت پہلو اجرت اور بینیفٹس میں ہونیوالا اضافہ ہے جو کہ 40.3 فیصد ہوا ہے۔ جبکہ گذشتہ ڈیٹا میں یہ لیول 33.7 فیصد تھا۔

رپورٹ سے کیا ظاہر ہو رہا ہے۔ ؟

دوسری طرف  US Consumer Confidence  بھی رپورٹ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق اگرچہ سروسز کا بنیادی انڈیکس کم ہوا لیکن نئے آرڈرز کی تعداد اور اجرت میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں میں آنیوالے اضافے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ The Conference Board کی طرف سے جاری کردہ سروے رپورٹ میں صارفین میں اعتماد کا انڈیکس 103.00 رہا۔ جبکہ 105.50 کی توقع تھی۔

اگر اس کے دیگر پہلووں کا جائزہ لیں تو Present Situation Index کی ریڈنگ 147.1 فیصد آئی ہے۔ اس سے قبل 144.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ مزید برآں Expectations Index رواں ماہ 73.7 فیصد ہے۔ معاشی ماہرین 80.2 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایک سال کے دوران افراط زر (Inflation) کی سطح توقعات کے مطابق 5.8 فیصد پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط انداز کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔؟

مارکیٹ پلیئرز امریکی فیڈرل ریزرو اور دیگر سینٹرل بینکس کی طرف سے Rate Hike Program معطل کئے جانے اور Policy Rates کو بلند سطح پر معطل کئے جانے پر افراط زر کے رسک فیکٹر سے محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں Debit Ceiling اور US Shut Down کی صورتحال بھی ٹریڈرز کو عالمی نظام زر بکھرنے کے خوف میں مبتلا کئے ہوئے ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج GBPUSD اپنے بیئرش ریگریشن چینل کی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ ڈیسینڈنگ چینل کے وسط میں تھا۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) وسطی پوائنٹ کے قریب اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ ، امریکی معاشی ڈیٹا اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.2220 , 1.2180 اور 1.2150 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2260 , 1.2290 اور 1.2320 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ دوبارہ بلش زون میں داخل ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button