13 ستمبر 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ ؟
آج 13 ستمبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء 12-30 عالمی معیاری وقت کے مطابق آسٹریلین بزنس کانفیڈینس رپورٹ سے ہو گا۔ 3-35 بجے جاپانی سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی حاصلاتی رپورٹ جاری ہو گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 6-00 بجے برطانیہ کی شرح بیروزگاری کی رپورٹ جاری ہو گی۔ 12-30 بجے امریکی کور انفلیشن رپورٹ ( Core Inflation Report ) کا اجراء ہو گا۔ اس کے بعد اہم ترین اگست 2022 ء کی امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ ریلیز کی جائے گی جس کے گہرے اثرات عالمی اور امریکی فائنانشل مارکیٹس پر مرتب ہوں گے اور اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی پرفارمنس کا دارومدار بھی بڑی حد تک اس رپورٹ پر ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی اگست کا کور انفلیشن ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ دن کے اختتام پر عالمی معیاری وقت کے مطابق 11-45 بجے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی اگست 2022 ء کی پیداواری رپورٹ جاری کی جائے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔