17 اگست 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر کیا ظاہر کر رہا ہے ؟

آج 17 اگست 2022 ء ہے۔ آج کے اقتصادی کیلنڈر کا آغاز 1-30 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے سال کے دوسرے کوارٹر کی ویجز رپورٹ جاری کئے جانے سے ہوا۔ اس کے بعد 1-45 بجے نیوزی لینڈ کے ریزرو بینک کی طرف سے اہم مانیٹری پالیسیز بارے اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔ عالمی معیاری وقت صبح 6 بجے برطانوی افراط زر کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریٹیل سیلز اور دیگر اہم معاشی رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ دوپہر 12-30 بجے برطانیہ کی طرح امریکہ کی بھی جولائی 2022 ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اسکے بعد 2 بجے دوپہر عالمی معیاری وقت کے مطابق بزنس انوینٹریز رپورٹ جاری ہو گی۔ 2-30 بجے امریکی ہیٹنگ آئل کی انوینٹری رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ دن کے اختتام پر عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11-30 بجے جاپان کے کرنسی انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button